Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈکی پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
مئی 1, 2025
in موسم
0
پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈکی پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے ہرادیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔210 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 121 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آبا یونائیٹڈ کے ایندریس گوس 41 ، سلمان آغا 36 اور شاداب خان 13 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں جاسکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل 10 میں یہ پہلی شکست ہے۔

Previous Post

قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا

Next Post

بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

Next Post
بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم