Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
مئی 1, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ کر دیا، مودی نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل سٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اس سے پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے، پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستان کو مٹی میں ملا دینے کی دھمکی کھلم کھلا دی جا رہی ہے، دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پراپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے۔ادھر بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان کی حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟

Previous Post

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

Next Post

انصاف اللہ کا کام، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں: جسٹس جمال

Next Post
انصاف اللہ کا کام، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں: جسٹس جمال

انصاف اللہ کا کام، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں: جسٹس جمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم