Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا

Web Desk by Web Desk
مئی 4, 2025
in کھیل
0
امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا

متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئندہ 5 سالوں کے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا جبکہ امریکا آئندہ اس حوالے سے اپنا اسٹیٹس برقرار نہیں رکھ سکا۔

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان ٹیموں کے او ڈی آئی اسٹیٹس کی تصدیق کردی ہے۔ 16 خواتین ٹیموں کو 50 اوورز فارمیٹ اسٹیٹس حاصل ہے۔ان ٹیموں میں سے تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں شرکت کے بعد ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا ہے۔اس بار 5 ایسوسی ایٹ ممالک 2025-2029 تک ون ڈے انٹرنیشنل سائیکل کا حصہ ہوں گے جن میں تھائی لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے خواتین کی ٹی 20 رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آنے کے بعد سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں امریکا کی ویمنز ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔آئندہ 5 سالوں کےلیے اب متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ون فارمیٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے جس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قواعد کے مطابق ون ڈے اسٹیٹس والی ٹیموں کو 3 سے 4 سال کے عرصے میں اپنی رینکنگ حاصل کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے کم از کم 8 ون ڈے میچز کھیلنے ہوں گے۔

Previous Post

سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کا بھی اعلان

Next Post

ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

Next Post
ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم