Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز

Web Desk by Web Desk
مئی 5, 2025
in پاکستان
0
کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی:کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور سپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر 5 مئی سے ہو چکا ہے۔29 مئی 2025ء تک جاری رہنے والے ان امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

صبح کی شفٹ میں صبح 9 سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات ہوں گے جس میں 92 ہزار سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک سائنس جنرل کے امتحانات لئے جائیں گے جس میں 34 ہزار 500 سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کیلئے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 182 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں 122 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 60 شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔

صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 36 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کیلئے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل کیا گیا ہے، 16 سپر ویجیلینس ٹیمیں امتحانی مراکز کے دورے کر کے نگرانی کریں گی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، نقل میں ملوث طالب علم کو 3 سال کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا۔
دفعہ 144 کے تحت فوٹو سٹیٹ دکانیں اور غیر متعلقہ افراد پر پابندی عائد ہے، جبکہ پرچہ آؤٹ کئے جانے اور نقل کی روک تھام کیخلاف ایف آئی اے سے مدد طلب کی گئی ہے۔چیئرمین انٹربورڈ غلام علی نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر پرچہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Previous Post

بھارت نے جارحیت کی تو جواب مودی کی عقل و فہم سے زیادہ ہوگا: وزیراعظم آزاد کشمیر

Next Post

خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے

Next Post
خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے

خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم