Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار

Web Desk by Web Desk
مئی 5, 2025
in پاکستان
0
سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار

اسلام آباد : سیاسی قیادت نے پاکستان کیخلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو ان کیمرا بریفنگ دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی جماعتوں کے شریک رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے بریفنگ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان، عبدالشکور، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی شریک تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بیک گراؤنڈ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔

Previous Post

سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان

Next Post

حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Next Post
حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم