Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Web Desk by Web Desk
مئی 5, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارش سے متاثرہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 90رنز بنائے تھےکہ ہلکی بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ کو روکنا پڑا اور میچ بارش کےسبب فی اننگز 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ15 اوورز میں 8 وکٹ پر 160رنز بنائے تھے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہدف میں تبدیلی کی گئی اور کراچی کو 168 رنز کا ہدف ملا۔لاہور کی جانب سے محمد نعیم نے 65 اور فخر زمان نے 51 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.جواب میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا 168 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ نے 24،24 رنز اسکور کیے، سعد بیگ نے 25، خوشدل شاہ نے 9 اور محمد نبی نے 15 رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں عرفان خان نیازی نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کراچی کو میچ جتوا دیا۔ان کی برق رفتار اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

پوائنٹس ٹیبل

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں، اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کراچی کنگز کی ہے جس نے 8 میچز میں 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی چوتھی پوزیشن ہے، جب کہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی کا ہے۔ٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو اب ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔

Previous Post

پاکستان کرپٹوکونسل نے 50 دن میں سبز ہلالی پرچم سربلند کرکے سب کو حیران کا کردیا

Next Post

پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ میں لیجانے کا اعلان

Next Post
پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ میں لیجانے کا اعلان

پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ میں لیجانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم