Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
مئی 10, 2025
in بین الاقوامی
0
پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور بھارت میں ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پہلے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تاہم پاکستان کی جانب سے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ خطرنات اور بھرپور ہوگا۔

اس ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی کو کم کریں، بھارت اور پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سےگریز کریں جن سےکشیدگی بڑھے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے بھارت پاکستان تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔

Previous Post

’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ

Next Post

صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، بھارتی حملوں پر افواج کی جرات کو سلام

Next Post
صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، بھارتی حملوں پر افواج کی جرات کو سلام

صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، بھارتی حملوں پر افواج کی جرات کو سلام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم