Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت نے پہل کی اور اسی کو پیچھے ہٹنا پڑے گا: عطا اللہ تارڑ

Web Desk by Web Desk
مئی 10, 2025
in پاکستان
0
بھارت نے پہل کی اور اسی کو پیچھے ہٹنا پڑے گا: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے ہی پہل کی اور اسی کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، بھارت نے پاکستان میں سویلینز آبادی کو نشانہ بنایا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، ہم نے بھارت میں کسی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا ہے کہ سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی، ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پہلگام پاکستانی سرحد سے دو سو کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، کسی بھی دہشتگردگروپ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، ہم نے پہلگام واقعہ کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے واقعہ کے صرف دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے پہلگام واقعہ کو مشکوک بنایا، ہم پر حملے کئے گئے جس کا ہم نے جواب دیا ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم صرف اپنا دفاع ،بھارت جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے کرتے رہے، چین اورسعودی عرب کے ساتھ خطے کی صورتحال پر رابطہ ہوا ہے۔

Previous Post

بھارتی فوج کا آپریشن بنیان مرصوص سے فوجی اڈوں پر تباہی کا اعتراف

Next Post

پاکستان کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا سہولتکار ایڈیشنل ڈی سی راجوڑی مارا گیا

Next Post
پاکستان کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا سہولتکار ایڈیشنل ڈی سی راجوڑی مارا گیا

پاکستان کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا سہولتکار ایڈیشنل ڈی سی راجوڑی مارا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم