Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارتی کشیدگی: جی 7 ممالک کا اہم بیان سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
مئی 10, 2025
in بین الاقوامی
0
پاک بھارتی کشیدگی: جی 7 ممالک کا اہم بیان سامنے آگیا

جی سیون ممالک نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے براہ راست مذاکرات کریں۔

عالمی طاقتوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے تنازع میں حالیہ شدت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے اور میزائل داغے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان روزانہ جھڑپیں جاری ہیں، ان جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کیا، اس بار ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ شروع کیا اور بھارت کے متعدد شہروں میں ایئر بیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو تباہ کردیا۔

کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔جی7 ممالک کے بیان میں کہا گیا کہ ہم فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور دونوں ممالک کو پرامن حل کیلئے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔امریکا سمیت دیگر ممالک نے بھی پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Previous Post

پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

Next Post

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں

Next Post
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم