Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیہ میں صاف پانی ایک سنگین مسئلہ

Web Desk by Web Desk
مئی 13, 2025
in کالم
0
لیہ میں صاف پانی ایک سنگین مسئلہ

انسانی زندگی کے لئے ہوا کے بعد سب سے ضروری چیز صاف پانی ہے، پانی ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس کے بغیر ہم زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔تندرستی کو قائم رکھنے کے لئے ہمیں پاک صاف ہوا کی طرح پاک صاف پانی کی ضرورت ہے جس طرح آلودہ فضا میں سانس لینے سے ہم بیمار پڑ جاتے ہیں، اسی طرح آلودہ پانی سے بھی ہماری صحت کو نقصان پہنچتا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ صاف پانی نہ صرف پینے کے لیے ضروری ہے بلکہ کھانا پکانے، صفائی ستھرائی، زراعت اور صنعت میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

اگر ہم بات کریں لیہ کی تو یہ پنجاب کا بڑا ضلع ہے اس کے دو ایم این ایز اور چار ایم پی ایز ہیں جنہوں نے صاف پانی کے معاملے میں لیہ کے عوام کو لولی پاپ دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔صاف پانی کے حصول کے لیے لیہ کے مکینوں کو کافی سفر کر کے شہر میں موجود دو چار ان فلٹریشن پلانٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں ہر وقت ایک ہجوم سا لگا رہتا ہے اور یہاں ہر بندے کو نجانے کتنی کتنی دیر گرمی کے اس موسم میں اپنی باری آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات پانی کی تلاش میں آئے بیچارے لوگ اپنی سائیکل یا موٹر سائیکل تک سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لیہ میں صاف پینے کے پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ یہاں کی واٹر سپلائی اسکیمیں نہ ہونے سےکئی بیماریاں جنم لیتی ہیں معدہ اور آنتیں متاثر ہوتی ہیں جس سے لوگ بدہضمی، پیچش یا مروڑ کے علاوہ ٹائیفائیڈ، ملیریا، ہیضہ اور يرقان جیسے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

تلخ حقائق یہ ہیں کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسی بنیادی انسانی اور سماجی ضرورت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں سب سے نچلے نمبروں پر ہے۔ پاکستان میں صحت کے معاملات گمبھیر صورت اختیار کرنے کی سب سے بڑی وجہ بھی آلودہ پانی ہے۔ صحت عامہ کی صورتحال کو بہتر بنائے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں اور صحت عامہ کی صورتحال میں واضح بہتری کے لیے دیہی اور شہری علاقوں کی 70 فیصد سے زائد آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ بدقسمتی سے صاف پانی کی فراہمی کے مسئلے کو کبھی سنجیدگی سے لیا ہی نہیں گیا، حکومتی سطح پر صرف بیانات اور وعدے تو کئیے جاتے رہے مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

افسوس صد افسوس، عوام کی بھی اس سنگین مسئلے پر مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، لیہ کی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں سے سوال کریں، ان سے جواب دہی کا مطالبہ کریں اور صاف پانی کے حصول کے لیے، اپنے حق کے لیے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں، جب تک عوام خود بیدار نہیں ہو گی، ان کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ یاد رہے، جس طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام نے پنجاب کے گلی کوچوں اور بازاروں میں صفائی کے نظام بہتر کر کے چار چاند لگا دیئے ہیں اسی طرح پنجاب میں پاک صاف پانی پروگرام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے، پاک صاف پانی پروگرام کے تحت لیہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں نئی واٹر سپلائی لائنیں بچھائی جائیں یا ہر شہر میں وارڈز کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں جس سے پاک صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔۔

اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

Previous Post

کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل

Next Post

آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہےکہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم

Next Post
آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہےکہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم

آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہےکہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم