Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا: پیپلزپارٹی

Web Desk by Web Desk
مئی 13, 2025
in پاکستان
0
بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا: پیپلزپارٹی

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا، کشمیر ہمارا کور ایشو ہے اور ہمیشہ رہے گا، بھارت سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔

پی پی رہنما نیئر بخاری اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے تین دن جارحیت کی، جواب میں ہم نے طیارے گرائے، ڈرون گرائے، صدر ٹرمپ نےجنگ بندی میں مدد کی، دوست ممالک نے بھی آواز اٹھائی، ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بیانیہ پاکستان کا بیانیہ ہے، بھارت کا آبی جارحیت کرنا کوئی قانون نہیں، بھارت نے نہتے اورمظلوم پاکستانی شہریوں پر رات میں حملہ کیا، پاک فضائیہ نے مشکل حالات میں اپنی صلاحیت منوائی، بھارت کو تاریخی شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے فلم کا منظرکھینچا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہمیشہ معصوم شہری جنگ کی قیمت ادا کرتے ہیں، اس وقت مودی سرکاربوکھلائی ہوئی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی مشکل وقت میں پاکستان کو سرخرو کیا، بلاول بھٹو نے بیانیے کی جنگ کا محاذ سنبھالا اوراہم ذمہ داری نبھائی، دنیا میں اس وقت بیانیے کی جنگ چل رہی ہے، عالمی سطح پر بھی پاکستان کی جیت ہوئی، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی یوم تشکر منانے میں قوم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں کچھ نکلا؟ کیا ہم بھی جعفرایکسپریس واقعہ کو جواز بناتے ہوئے جنگ کرتے؟ بھارت پہلگام واقعہ کی آزاد تحقیقات سے بھی بھاگ رہا ہے، جب کوئی آزادانہ تحقیقات سے بھاگے تواس کے دل میں چورہوتا ہے، بھارت حقائق پر پردہ ڈال رہا ہے، ان تمام معاملات میں بھارت دہشت گرد ہے۔

شیری رحمان واضح کیا کہ ہم جنگ بالکل نہیں چاہتے، پاکستان نے کبھی جنگ کیلئے ہتھیار نہیں اٹھائے، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی جس کو ہم نے گھنٹوں میں جیت لیا، ہم نے بھارت کو سرخ لکیر کراس نہیں کرنے دی۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا، ہمیں اپنے ملکی معاملات پر بھی توجہ دینی چاہئے، موجودہ حکومت نے مؤثر کردار ادا کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی عالمی سطح پر بہترین کردارادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے1965ء میں بھی پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت کے1965ء میں بھی سارے خواب اورسوچ چکنا چور ہوئے تھے، اب بھی افواج پاکستان نے بھرپورطریقے سے دفاع کیا۔نیئر بخاری نے میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ بینظیر بھٹو کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، کشمیر کے مسئلے کو ہندوستان ہمیشہ اگنور کرتا رہا، ایسے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مؤقف ہونا ضروری ہے، وزیراعظم نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا۔

دوران پریس کانفرنس پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ کل مودی کی شکست خوردہ تقریر سب نے دیکھ لی، ہمارے ملک میں عوام اورسیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جارہی تھی، ہندوستان کے خلاف جنگ میں ساراملک افواج کے پیچھے کھڑا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کا سہولت کار نہیں ہے، ہماری افواج نے سرفخر سے بلند کیا، سیاسی قوتوں کو بھی چاہئے پاکستان کا سرفخر سے بلند کریں اور مل بیٹھیں۔

Previous Post

وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ

Next Post

ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے: وزیراعظم

Next Post
ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے: وزیراعظم

ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم