Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بجٹ مشاورت : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے مذاکرات شروع ہوں گے

Web Desk by Web Desk
مئی 14, 2025
in تجارت
0
بجٹ مشاورت : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے مذاکرات شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہو گئے ہیں، جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں حکومت بجٹ کے اہداف، محصولات، اور اقتصادی اصلاحات پر آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کرے گی۔ نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا، اور طے شدہ اصلاحاتی پروگرام بھی جاری رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی ایم ایف ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران تکنیکی سطح پر ڈیٹا شیئرنگ ہوگی جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ کی حتمی شکل دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 400 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کو انکم ٹیکس میں نرمی پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کو سہولت دینے سے متعلق بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آئیوا پیٹرووا کو پاکستان میں آئی ایم ایف کا نیا مشن چیف مقرر کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے نیا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے قبل عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی سخت مالیاتی پالیسی جاری رکھنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ بجٹ میں پرائمری بجٹ سرپلس کو جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے ہدف پر رکھا جائے۔

Previous Post

پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

Next Post

کینیڈا میں پاکستانی نژاد شفقت علی وفاقی وزیر مقرر، ٹریژری بورڈ کے صدر بن گئے

Next Post
کینیڈا میں پاکستانی نژاد شفقت علی وفاقی وزیر مقرر، ٹریژری بورڈ کے صدر بن گئے

کینیڈا میں پاکستانی نژاد شفقت علی وفاقی وزیر مقرر، ٹریژری بورڈ کے صدر بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم