Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز

Web Desk by Web Desk
مئی 15, 2025
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز

کالا شاہ کاکو:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔

کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔پاک افواج نے بنیاں مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ 150 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، ساڑھے سات لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Previous Post

ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستان کی ترقی

Next Post

وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Next Post
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم