Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آپریشن بنیان مرصوص پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی: وزیراعظم آزاد کشمیر

Web Desk by Web Desk
مئی 16, 2025
in پاکستان
0
آپریشن بنیان مرصوص پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد :وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر ہماری آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔

یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص وہ روشن مثال ہے جس پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔انہوں نے کہا کہ 7 مئی 2025 ء کو رات کی تاریکی میں جب بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، اس وقت بھی ہماری فضائیہ نے ان کے پرخچے آڑا دیئے، بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو ہماری بہادر افواج نے جس حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی غیرت کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا گیا بلکہ پوری قوم کے حوصلے بلند کر گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے جرات مندانہ اقدامات سے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان ایک پرامن مگر باعزت اور خودمختار ریاست ہے، اگر پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جواب پتھروں سے نہیں، فولاد سے دیا جائے گا۔چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج ہم یومِ تشکر مناتے ہوئے اُن عظیم شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کے درجات کی بلندی اور اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کیلئے دعاگو ہیں۔

Previous Post

وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

Next Post

دو روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

Next Post
دو روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

دو روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم