Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی پر اعتراض، ریونیو خسارے پر تشویش کا اظہار

Web Desk by Web Desk
مئی 17, 2025
in تجارت
0
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، ایجنڈے میں پاکستان شامل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے 700ارب روپے کے مزید ٹیکسز کی وصولی کیلئے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 2025-26 کےبجٹ میں اضافی 700 ارب روپے حاصل کرنے کے لئےٹیکس اور نفاذ کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں، 2 جون کو پارلیمنٹ میں 2025-26 کے بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے، تمباکو اور مشروبات کے شعبوں کے لیے ٹیکسوں میں اصلاحات (ریشنلائزیشن) کی درخواست کی ہے۔ آی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض اٹھایا ہے اور اگر 0.2 ملین سے 0.4 ملین روپے ماہانہ آمدنی والے متوسط طبقے کے لیے شرحوں کو کم کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں متوقع زیادہ ریونیو کے بارے میں پوچھا ہے۔

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس 26 مئی (پیر) کو متوقع بجٹ کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک اور ترقیاتی بجٹ کی قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کو سفارش کرنے کے لیے منعقد ہوگا۔تمباکو کے شعبے میں، (سگریٹ کے پیکیٹ کی ) کم از کم قانونی قیمت (ایمایل پی) جو فی الحال 162.25 روپے فی پیکٹ ہے، کو بڑھانے کا امکان ہے کیونکہ اس وقت 80 فیصد سے زائد برانڈز ایم ایل پی سے کم یا قدرے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں لہٰذا، ایک آپشن یہ ہے کہ موجودہ دو درجوں اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی شرحوں میں تبدیلی کیے بغیر ایم ایل پی میں اضافہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کے لیے 14307ارب روپے کے سالانہ ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف پیش کیا ہے تاہم، برائے نام نمو کی بنیاد پر اختلافات کے باعث آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں ریونیو اکٹھا کرنے کے ہدف کے اعداد و شمار پر متفق نہیں ہو سکے۔ برائے نام نمو کے تخمینوں میں فرق کی وجہ سے 300ارب روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔

حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ برائے نام نمو کے نتیجے میں 13556ارب روپے حاصل ہوں گے، لیکن آئی ایم ایف کا اصرار ہے کہ ایف بی آر 13200ارب روپے سے زیادہ اکٹھا نہیں کر سکے گا، جس کی وجہ سے تخمینوں میں 300 ارب روپے سے زیادہ کا فرق پیدا ہو گیا ہے۔اگر ایف بی آر کے 14307 ارب روپے کے ٹیکس ہدف اور 13556 ارب روپے کی بنیادی وصولی پر اتفاق ہو جاتا ہے، تو حکومت کو اضافی ٹیکسیشن اقدامات اور مؤثر نفاذ کے ذریعے 700 ارب روپے اکٹھے کرنے ہوں گے۔ نفاذ کے حوالے سے، غیر عمل شدہ تمباکو کے لیے گرین لیف تھریشنگ (جی ایل ٹی) پر ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی نگرانی ایک ممکنہ ریونیو کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔

آئندہ بجٹ میں کم از کم قانونی قیمت (ایم ایل پی) میں اضافے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ تمباکو کی صنعت کو کم از کم قانونی قیمت کی مسلسل خلاف ورزی کے پیش نظر ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے۔ یہ مسئلہ کم از کم قانونی قیمت سے کم یا قدرے زیادہ قیمت پر غیر قانونی سگریٹ برانڈز کی بہتات کی وجہ سے مزید سنگین ہو گیا ہے، جو صحت کے سنگین خطرات اور معاشی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔پاکستان میں اسمگل شدہ اور ٹیکس چوری شدہ سگریٹوں کا معاشی اثر بہت گہرا ہے، قانونی سگریٹ کی صنعت کا حصہ سکڑنے سے، حکومت کی تمباکو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو تقریباً 300 ارب روپے سالانہ ہے۔صحت کے نقطہ نظر سے، سگریٹوں کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور سستی سگریٹ نوشی کی شرحوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان کو پہلے ہی تمباکو کے استعمال سے صحت کے ایک اہم بوجھ کا سامنا ہے، جہاں سالانہ 100,000سے زائد اموات تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا پھیلاؤ خاص طور پر تشویشناک ہے، کیونکہ کم عمری میں شروعات طویل مدتی لت اور اس سے منسلک صحت کی پیچیدگیوں کے امکان کو بڑھاتی ہے۔ ٹی ٹی ایس اور لازمی تصویری صحت کی وارننگ (جی ایچ ڈبلیوز) کے نفاذ کے باوجود، عمل درآمد کمزور ہے۔مشروبات کے شعبے میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر بات چیت جاری ہے، لیکن آئی ایم ایف نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ اگر اس شعبے میں ریفنڈز پیدا ہوئے تو ایف بی آر ان سے کیسے نمٹے گا۔ ایف بی آر کسی بھی شعبے میں ریفنڈز پیدا کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا۔

جمعہ کے روز ترکی سے آئی ایم ایف کی ٹیم نے بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے بعض اخراجات سے متعلق ایک ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اپریل میں بھی کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

Previous Post

خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے 4 اہلکار شہید، حملہ آور فرار

Next Post

بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں: وفاقی وزیرآبی وسائل

Next Post
بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں: وفاقی وزیرآبی وسائل

بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں: وفاقی وزیرآبی وسائل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم