Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد

Web Desk by Web Desk
مئی 18, 2025
in بین الاقوامی
0
سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد

بغداد: سعودی عرب نے غزہ میں فوراً جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں۔انہوں نے کہا، "ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔”

عادل الجبیر نے سعودی عرب کے مؤقف کو دہراتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے خلاف سعودی عرب کی پوزیشن کو واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کسی بھی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی قوم کے جائز حقوق، خودارادیت، اور آزادی کے خلاف ہو، جن میں ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ایک سابق امریکی عہدے دار کے مطابق، امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے، ٹرمپ انتظامیہ لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Previous Post

بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post

بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے حکومتی وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ

Next Post
بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے حکومتی وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ

بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے حکومتی وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم