Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

Web Desk by Web Desk
مئی 19, 2025
in بین الاقوامی
0
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی ایک "جارحانہ” قسم کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔

صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص کا سن کر میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔امریکی صدرٹرمپ نے جل بائیڈن اور ان کےاہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔واضح رہے کہ پروسٹیٹ کینسر (Prostate Cancer) مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود (gland) ہوتا ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔

Previous Post

اسرائیل کا غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ

Next Post

پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری

Next Post

پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم