Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں حماس کے خلاف مظاہرے، اسرائیلی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
مئی 20, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں حماس کے خلاف مظاہرے، اسرائیلی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید

خان یونس:غزہ کے شہر خان یونس میں حماس کے خلاف عوامی سطح پر مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری جاری ہے جس سے مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں عوامی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، ان مظاہروں میں حماس سے سیاسی منظرنامے سے ہٹ جانے اور جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے جب اسرائیل نے علاقے میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دینا شروع کر دیا ہے اور محصور علاقے میں قحط کا خطرہ پھیل رہا ہے۔ایک ویڈیو میں مظاہرین کو بے گھر افراد کے خیموں اور ملبے کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو حماس کی قیادت سے جنگ اور نقل مکانی بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے نعرے لگائے ’’ہم جینا چاہتے ہیں، ہم جینا چاہتے ہیں، ہمیں ایک نوالہ روٹی نہیں مل رہی، غزہ کے لوگ کہاں جائیں، جنگ اور نقل مکانی بند کرو۔‘‘

دوسری طرف صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہے، تازہ بمباری میں مزید 46 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فورسز نے غزہ بھر میں ایک گھنٹے کے اندر 30 فضائی حملے کئے، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔اسرائیل خاص طور پر ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ لوگ طبی امداد بھی حاصل نہ کر سکیں، اسرائیلی بربریت میں 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شہریوں کو جبری نقل مکانی کا حکم دے دیا ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا اور کہا کہ 20 لاکھ افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو غزہ میں حملے بند نہ کرنے پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے جبکہ 22 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچنے دے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے صرف نو امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے جسے اقوام متحدہ نے سمندر میں صرف ایک قطرہ قرار دیتے ہوئے قحط کا انتباہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے اور چین اس جبری قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔چین فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دو ریاستی حل کے لیے ہر ممکن سفارتی، سیاسی اور انسانی کوشش کرنے کو تیار ہے۔

Previous Post

احسن اقبال کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

Next Post

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار

Next Post
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم