Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں انسانی امداد کی بندش ،برطانیہ ، کینیڈا اور فرانس سمیت کئی ممالک کی اسرائیل کو دھمکی

Web Desk by Web Desk
مئی 21, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں انسانی امداد کی بندش ،برطانیہ ، کینیڈا اور فرانس سمیت کئی ممالک کی اسرائیل کو دھمکی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی بندش جاری ہے جس کے باعث اب اسرائیل کو متعدد ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے 11 ہفتوں سے امدادی ناکا بندی کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اسرائیل فلسطین 2 ریاستی حل کی حمایت بھی دہرائی ہے۔دوسری جانب کینیڈا اور فرانس کی جانب سے بھی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی دی جارہی ہے، برطانیہ نے فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث 7 اسرائیلی آبادکاروں اور تنظیموں پر بھی پابندیاں لگا تے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔

ادھر اقوام متحدہ نے امداد نہ پہنچنے پر 14 ہزار فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سیکڑوں امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر داخلے کے منتظرہیں۔مزید برآں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔

Previous Post

اسرائیل کی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کا نقصان چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے: اسرائیل

Next Post

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: مستقل مندوب عاصم افتخار

Next Post
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: مستقل مندوب عاصم افتخار

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: مستقل مندوب عاصم افتخار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم