Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید

Web Desk by Web Desk
مئی 21, 2025
in پاکستان
0
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید

خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کونشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکے پی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے میں 3 طالبات شہید ہوئیں جن میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں جب کہ متعددحملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی پراکسیز کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف بھارت کے ایما پر معصوم بچوں کو نشانہ بنارہی ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ شہدا میں بس ڈرائیور اور ہیلپر شامل ہیں جب کہ شدید زخمیوں کو ائیر لفٹ کرکے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج بزدل دہشتگردوں نے خضدار میں اسکول بس پر کاربم حملہ کیا ہے، بھارتی پراکسیز کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف بھارت کے ایما پر معصوم بچوں کو نشانہ بنارہی ہیں، آج کے حملے میں ملوث دہشتگردوں کو چُن چُن کر جہنم واصل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سی ایم ایچ انتظامیہ کے مطابق خضدار دہشتگردحملے کے 14زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیے گئے ہیں جن میں ایک خاتون، ایک مرد اور 12بچے شامل ہے جب کہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Previous Post

جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےاعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب

Next Post

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

Next Post
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم