Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند

Web Desk by Web Desk
مئی 31, 2025
in پاکستان
0
بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند

کراچی:شہر قائد کے علاقے قائدآباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج 14 گھنٹے بعد بھی جاری ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔

احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر قائدآباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک بھی روڈ پر پھنس گئی ہے، دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بالخصوص عید قربان کے لیے جانور خرید کر واپس جانے والے شہری بھی ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس افسران کے درمیان مذاکرات کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور شہریوں کا غصہ برقرار ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنا ان کا حق ہے، بجلی کی مکمل بحالی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال نہ ہو سکی، صورتحال کے پیش نظر مزید سکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

Previous Post

بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات تشویشناک، دنیا نوٹس لے: پاکستان

Next Post

کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں: وکیل

Next Post
کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں: وکیل

کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں: وکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم