Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں: وکیل

Web Desk by Web Desk
مئی 31, 2025
in پاکستان
0
کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں: وکیل

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، 3 سال قبل بانی پی ٹی آئی کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو عمران کا جواب تھا کہ 3 سال کیا 3 منٹ بھی چپ نہیں رہوں گا۔نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی، ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے، بانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا، ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہو گی۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا، اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں ہم نہیں جھکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں کہا گیا کہ 9 مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہو گا، بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمہ دار نکلے سخت سزا دی جائے، معافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے، بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی۔

9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی ملتوی

قبل ازیں سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں انہیں نقول دی جا رہی ہیں، بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

Previous Post

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند

Next Post

ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے: ٹرمپ

Next Post
ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے: ٹرمپ

ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے: ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم