Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عمران خان کے حوالے سے کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں: ملک احمد خان

Web Desk by Web Desk
جون 1, 2025
in پاکستان
0
عمران خان کے حوالے سے کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں: ملک احمد خان

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں۔

قصور میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات سیاسی نہیں بلکہ جرائم تھے، 9 مئی جرم تھا، کرپشن جرم ہے، حدود اللہ توڑنا جرم ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کئے، سائفر والی سازش بھی جرم ہے، عمران خان کے یہ جرائم سیاسی مصلحتوں کی نذر ہو رہے ہیں، یہ میں بھی دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوئی میرے گھر کو آگ لگائے اور کہے یہ میرا سیاسی حق ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، یوم تکبیر کے قومی پروگرام میں شرکت کو گودی میڈیا نے پروپیگنڈا بنایا، گودی میڈیا کا اندازہ کر لیں کہ کس طرح وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیف اللہ قصوری کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کے ثبوت تو دیں پھر قانون اپنا رستہ بنائے گا، ہمیں بھارت پر اعتماد نہیں شواہد دیں ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، مودی پہلگام کے 25 لوگوں کو خود قتل کرتا ہے پھر الزام پاکستان پر لگاتا ہے، اکیلا پہلگام نہیں مودی نے پلوامہ میں بھی یہی کیا پھر پاکستان پر الزامات لگا دیئے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہاتھوں پر ایک لاکھ افراد کی شہادتیں لیکر پھر رہا ہوں جو دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھے، مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں حتیٰ کہ ہمارے بچوں کے سکول پر بزدلانہ دہشت گردی کی گئی، دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد ہمارے فوجی اور پھر سویلینز شہید کئے گئے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مودی خود بڑا دہشت گرد ہے، پانی میرا مسئلہ ہے میری زندگی ہے اس پر بھارت سے جواب مانگا ہے، میں نے کہا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں خطہ کو جنگ میں دھکیلنا ہمارا ہرگز مقصد نہیں ہے، بھارت گودی میڈیا کے بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہوں، ہاں میں نے کہا ہے کہ مودی خود دہشت گرد ہے۔

Previous Post

سیالکوٹ: پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات

Next Post

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ

Next Post
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم