Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

Web Desk by Web Desk
جون 6, 2025
in بین الاقوامی
0
سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

لیہ:سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام ، مسجد نبویؐ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی آج ہی عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج ہی کے دن عیدِ قربان منا رہے ہیں۔اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ (10 ذوالحجہ) کو صبح سویرے رمی جمرات ادا کی جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی جس کے بعد صبح انہوں نے رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی۔سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے، عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حجاج قربانی کا فریضہ ادا کیا جس کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز خطبہ حج کی ادائیگی کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں ایک ساتھ ادا کی اور رات مزدلفہ میں گزاری، حج کے موقع پر خطبہ حج جسے خطبہ عرفات بھی کہا جاتا ہے پوری اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام سمجھا جاتا ہے۔مکہ کے علاقے عرفات کی مسجدِ نمرہ میں 9 ذی الحج، پانچ جون کی سہ پہر مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے خطبۂ حج دیتے ہوئے دنیا کے 100 سے زیادہ ملکوں سے آئے ہوئے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کریں۔

Previous Post

اختلافات میں شدت، ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ

Next Post

سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزارت توانائی نے سمری تیار کر لی۔ذرائع

Next Post
سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزارت توانائی نے سمری تیار کر لی۔ذرائع

سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزارت توانائی نے سمری تیار کر لی۔ذرائع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم