مسلمانوں کا مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ قربانی، خلوص اور ایثار کا پیغام لاتی ہے
مسلمانوں کا مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ جہاں قربانی، خلوص اور ایثار کا پیغام لاتی ہے، وہیں یہ صفائی کے حوالے سے ایک بڑا انتظامی چیلنج بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ جانوروں کی قربانی کے بعد جو کچرا، فضلہ اور خون آلود پانی گلیوں میں بہتا ہے، وہ صرف بدبو اور گندگی کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ صحتِ عامہ کے لیے بھی خطرناک بن جاتا ہے تاہم اس سال حکومت پنجاب نے جو صفائی اقدامات کیے، وہ قابلِ ستائش بھی ہیں اور ایک مثالی ماڈل بھی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس سال عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عیدالاضحی الاضحی کے موقع پر صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی،قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر اٹھانے،تمام متعلقہ ادارے صفائی کے انتظامات کو مؤثر، منظم اور بروقت بنانے،کنٹرول روم فعال کرنے،شہریوں کی شکایات کی صورت میں فوری ریسپانس دینے کی ہدایت کی۔
تحریر۔ محمد یوسف لغاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر "صاف ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صوبے بھر میں ایک بھرپور صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے،عید کے پہلے روز مجموعی طور پر ایک لاکھ 11 ہزار 121 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں،عید کے دوسرے دن ایک لاکھ 12 ہزار 161 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں،لاہور سے 71 ہزار 431 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 228 ٹن، ڈی جی خان سے 14 ہزار 329 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں
فیصل آباد سے 36 ہزار 267 ٹن، گجرانوالہ سے 21 ہزار 422، سیالکوٹ سے 13 ہزار 528، ملتان سے 29 ہزار 20 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں،راولپنڈی سے 22 ہزار 342، ساہیوال سے 15 ہزار 299 اور سرگودھا سے 25 ہزار 727 ٹن آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی، موصول ہونے والی 10 ہزار چار 681 شکایات میں سے 9 ہزار 901 شکایات حل کر دی گئیں،ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا، 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے صفائی کے مثالی اقدامات کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر اس سلسلہ میں انتظامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
شہریوں کو بہترین صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور ان کی شکایات کو فوری دور کرنے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم لینڈ لائن نمبر 0606920016 اور ڈیجیٹل کمپلینٹ نمبر/ واٹس ایپ 03065475316 فعال کیا گیا جس میں شہریوں نے شہریوں نے تصاویر کے ساتھ شکایات درج کروائی جن کو فوری دور کیا گیا ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے عید الضحیٰ کے روز کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے خصوصی صفائی مہم میں آلائشوں کو اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو شاباش دی۔
صفائی کے بہتر انتظام کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ضلع بھر میں 72 کولیکشن سنٹر قائم کیے گئے،16 ڈمپرز، 9 ایکسیویٹر، 19 ٹرالے،94 لوڈر رکشوں کے زریعے جانوروں کی آلائشوں ودیگر فضلہ کو اٹھایا گیا،158 شکایات کو سن کر فوری دور کیا گیا۔ضلع بھر میں 53500 ہزار سے زائد ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے اور 53500 ویسٹ بیگز کو ہی کولیکٹ کیا گیا جبکہ 1208 ٹن ویسٹ کولیکٹ کر کے ڈمپ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر عید گاہوں اور پارکوں کی خصوصی صفائی ، پانی کا چھڑکاؤ اور چونا بکھیرنے کے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام مراحل کی براہ راست نگرانی کی تمام سڑکوں، چوراہوں اور خصوصاً اجتماعی قربانی والی جگہوں کو دھویا گیا اور چونے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا ویسٹ بیگز کی تقسیم، کلیکشن پوائنٹس پر سٹاف کی موجودگی اور آلائشوں کی فوری ڈمپنگ کو یقینی بنایا گیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف اپنے شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لئے عید،عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طورپر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف رہیں پھر پور مانیٹرنگ کی بدولت وزیر اعلی مریم نوازشریف کاستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا عید الاضحی کے موقع پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈقائم ہو گیا،ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام بروقت صفائی دیکھ کر نہال ہوگئے اور وزیراعلی مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سراہتے رہے ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔

