ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں قربا ن کیئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مجموعی طور پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کیئے گئے ۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس عید پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ جانورکم فروخت ہوئے، عید قرباں پر 30 لاکھ گائیں،34لاکھ بکرے،4لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان کیے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی، بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب لگایا گیا۔