نئے بجٹ میں پراپرٹی،رئیل اسٹیٹ، تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
بجٹ 2025-26 کی ٹیکس تجاویزمیں پراپرٹی،ریئل اسٹیٹ سیکٹرکیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے، ایف ای ڈی ختم کرنے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سےکیا جاسکتا ہے، ایف ای ڈی ختم ہونے سے تعمیراتی شعبےمیں سرگرمیاں اور ٹیکس آمدن بڑھنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹرڈیشن شروع کرنےکی بھی تجویز ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات دینے کی تجویز ہے۔سمندر پارپاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے،پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کیلئےاین اوسی کی شرط ختم ہونےکا امکان ہے۔پراپرٹی کی خریداری پرلیٹ اور نان فائلرز کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز ہے،اس کے علاوہ بجٹ میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز ہے۔