Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

Web Desk by Web Desk
جون 12, 2025
in صحت
0
روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

اگر آپ روزانہ چند بادام کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

جی ہاں روزانہ چند بادام کھانے سے میٹابولک سینڈروم کے شکار افراد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

واضح رہے کہ میٹابولک سینڈروم موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی بڑھنے جیسے امراض کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، جس سے امراض قلب، ذیابیطس اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 اونس بادام کھانے سے کارڈیو میٹابولک اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ٹائپ اور کولیسٹرول جیسے مسائل بہت تیزی سے عام ہو رہے ہیں جبکہ ان سے دماغی صحت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹابولک سینڈروم کے شکار افراد میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ناقص غذائی عادات اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے میٹابولک سینڈروم کا مسئلہ عام ہوتا جا رہا ہے جبکہ معدے کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔اس تحقیق میں میٹابولک سینڈروم کے شکار 35 سے 60 سال کی عمر کے افراد کے 2 گروپس بنائے گئے۔

ایک گروپ کو روزانہ باداموں کی شکل میں 320 کیلوریز کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو بھی اتنی ہی کیلوریز استعمال کرائی گئیں مگر باداموں سے دور رکھا گیا۔پہلے 4 ہفتوں اور پھر 12 ہفتوں بعد ان کے خون کے نمونے اکٹھے کیے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بادام کھانے والے افراد کے خون میں وٹامن ای کی سطح بڑھ گئی تھی۔

کیا یہ چنے کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے یا کن امراض سے بچنا ممکن ہوتا ہے؟وٹامن ای متعدد اعضا، اعصاب اور مسلز کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جبکہ یہ خون جمنے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ان افراد کی صحت بہتر ہوئی ہے، جیسے کولیسٹرول کی سطح اور پیٹ اور کمر کا گھیراؤ گھٹ گیا، معدے میں ورم کم ہوگیا جس سے معدے کی صحت بہتر ہوئی۔

محققین کے مطابق ایسی متعدد وجوہات ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ باداموں کے استعمال سے معدے کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ باداموں میں صحت کے لیے مفید چکنائی، فائبر، پولی فینولز، کاپر، پوٹاشیم اور میگنیشم سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ بادام کھانے سے لوگوں کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہوئے۔

Previous Post

امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

Next Post

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، اپوزیشن کو ناکامی

Next Post
اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، اپوزیشن کو ناکامی

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، اپوزیشن کو ناکامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم