Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عالمی بینک نے جوہری توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

Web Desk by Web Desk
جون 12, 2025
in بین الاقوامی
0
عالمی بینک نے جوہری توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

عالمی بینک نے جوہری توانائی کی مالی معاونت پر دہائیوں پرانی پابندی ختم کر دی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی بینک نے جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ داخل ہونے کا اعلان کیا ہے، جو کہ کئی دہائیوں بعد ایک بڑی پالیسی تبدیلی ہے۔عالمی بینک کے صدر اجے بانگا نے بدھ کو ایک ای میل میں بتایا کہ یہ فیصلہ ترقی پذیر ممالک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اب اقوامِ متحدہ کی جوہری نگران ایجنسی IAEA کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا تاکہ جوہری عدم پھیلاؤ کی نگرانی اور مؤثر ریگولیٹری نظام کی تشکیل میں مدد دی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں بجلی کی طلب 2035 تک دوگنی سے زیادہ ہو جائے گی اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر سال توانائی پیداوار، گرڈز، اور اسٹوریج پر سرمایہ کاری کو موجودہ 280 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً 630 ارب ڈالر کرنا ہوگا۔

عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم ان ممالک میں موجودہ جوہری ری ایکٹرز کی مدت بڑھانے کی کوششوں میں مدد کریں گے اور بجلی کے گرڈز اور متعلقہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون کریں گے۔یاد رہے کہ بانگا نے 2023 میں عالمی بینک کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے وہ توانائی پالیسی میں تبدیلیوں کے لیے سرگرم رہے ہیں۔

اگرچہ عالمی بینک نے جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے دروازے کھول دیے ہیں، بانگا نے واضح کیا کہ ابھی بورڈ اس بات پر متفق نہیں ہو پایا کہ آیا بینک کو گیس کی پیداوار (upstream gas) میں بھی شامل ہونا چاہیے اور اگر ہاں تو کن شرائط کے تحت ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکا جو کہ عالمی بینک کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے، اُن ممالک میں شامل ہے جنہوں نے جوہری منصوبوں پر بینک کی مالی معاونت بحال کرنے کے لیے بھرپور مہم چلائی تھی۔

Previous Post

پاکستان غیر معمولی انسدادِ دہشتگردی شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے: کمانڈر امریکی سینٹکام

Next Post

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

Next Post
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم