Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف مشکلات کا شکار

Web Desk by Web Desk
جون 12, 2025
in کھیل
0
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف مشکلات کا شکار

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے۔

بدھ کو لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ان کا فیصلہ شروع میں بہتر ثابت ہوا۔رباڈا اور یانسن ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے ، 67 رنز پر 4 آسٹریلوی بیٹر آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ویبسٹر نے اچھی بیٹنگ کی ، دونوں نے ففٹیز بنائیں ، اسمتھ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ویبسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے بعد ایلکس کیری نے 23 رنز بنائے لیکن پھر پوری آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا ۔ پہلے اوور میں پہلی وکٹ گری اور کھیل کے اختتام تک 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقا کا اسکور 4 وکٹ پر 43 رنز تھا۔

کپتان باووما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بنا کرناٹ ٓآؤٹ تھے ۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 169 رنز درکار ہیں۔

Previous Post

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

Next Post

عاصم اظہر اور انکی منگیتر میرب نے راہیں جدا کرلیں، انسٹا اسٹوری وائرل

Next Post
عاصم اظہر اور انکی منگیتر میرب نے راہیں جدا کرلیں، انسٹا اسٹوری وائرل

عاصم اظہر اور انکی منگیتر میرب نے راہیں جدا کرلیں، انسٹا اسٹوری وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم