Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز گرگئے

Web Desk by Web Desk
جون 13, 2025
in بین الاقوامی, تجارت
0
احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز گرگئے

بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز کی قیمت گرگئی۔

حادثے کا شکار ہونے والا ائیر انڈیا کا طیارہ امریکی ساختہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جس میں مسافروں اور عملے سمیت 242 افراد سوار تھےجن میں سے 241 حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں جبکہ بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہے اور مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجسنی کے مطابق787 ڈریم لائنر دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں سے ایک ہے، اس طیارے کو ماضی میں بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ ضرور کیا گیا تھا تاہم اس طرز کے طیارے کے ساتھ یہ پہلا جان لیوا حادثہ ہے۔بوئنگ کو اس سے قبل اپنے 737 میکس ماڈلز کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جنہیں دو مہلک حادثات کے بعد طویل مدت تک گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد بوئنگ کے شیئرز کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی آئی۔حادثے کے بعد اسپرٹ ایرو سسٹمز اور جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس کے شیئرز میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ یہ کمپنیاں طیارے کے مختلف حصے اور انجن تیار کرتی ہیں۔

Previous Post

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی

Next Post

ائیرانڈیا کا طیارہ ہاسٹل پرگرنے سے میڈیکل کے 5 طالب علم ہلاک ہوگئے

Next Post
ائیرانڈیا کا طیارہ ہاسٹل پرگرنے سے میڈیکل کے 5 طالب علم ہلاک ہوگئے

ائیرانڈیا کا طیارہ ہاسٹل پرگرنے سے میڈیکل کے 5 طالب علم ہلاک ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم