Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل

Web Desk by Web Desk
جون 13, 2025
in موسم
0
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 8 و کٹ پر 144رنز بنا لیے ۔ اس کی مجموعی برتری 218 رنز ہوگئی ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 138رنز بنا سکی۔لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے دن بھی بولرز حاوی رہے ، دوسرے دن بھی 14 وکٹیں گریں۔

جنوبی افریقا نے پہلی نامکمل اننگز 43 رنز پر 4ر وکٹ سے آگے بڑھائی ،لیکن اس کے بیٹرز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے، کمنز نے ایک ایک کر کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔افریقی ٹیم ، آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے پہلی اننگز میں 74 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے بیڈنگھم 45 اور کپتان باووما 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز 74رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن اس کے اسٹار بیٹر ز وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے گئے۔73 کے مجموعی اسکور پر 7 آسٹریلوی بیٹر پویلین لوٹ گئے تھے۔تاہم دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنائے۔ ایلکس کیری 43رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہے۔مچل اسٹارک 16 اور لیون ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔آسٹریلیا کی مجموعی طور پر برتری 218 رنز ہوگئی ہے۔

Previous Post

اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

Next Post

بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے

Next Post
بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے

بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم