Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے

Web Desk by Web Desk
جون 13, 2025
in بین الاقوامی
0
بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے

احمد آباد: بھارتی طیارہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے۔

بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رن وے پر جہاز کی وہ اسپیڈ نہیں تھی جو اسے ٹیک آف کے وقت درکار ہوتی ہے ، جہاز کا رخ اوپر اور رفتار تیز ہونی چاہیے تھی ، لیکن یہ ہموار پرواز کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ کیا پائلٹ اور جہاز کے کمپیوٹرز تمام سینسرز سے درست ڈیٹا وصول کررہے تھے یا نہیں ، جہاز کے ایویانکس یا الیکٹریکل سسٹم میں کوئی خامی تو نہيں تھی؟

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہاز کے فلیپس ٹیک آف کے وقت جیسے ہونے چاہیيں ، ویڈیو میں ویسے دکھائی نہيں دے رہے ، جہاز کے ٹیک آف کے وقت ہوا کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے فلیپس کو جتنا پھیلنا چاہیے تھا اتنا نہيں پھیلے تھے۔دوسری جانب بوئنگ ڈریم لائنر کی انتظامیہ یہ جاننے کی کوشش بھی کرے گی کہ جو مسئلہ جہاز گرنے کی وجہ بنا وہ ان جہازوں کا عمومی مسئلہ ہے یا صرف حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں پیش آیا۔واضح رہے کہ یہ بوئنگ سیون ایٹ سیون کا پہلا حادثہ ہے ، حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز کی قیمت گرگئی ہے۔

Previous Post

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل

Next Post

اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید ہوگئے

Next Post
اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید ہوگئے

اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم