Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in شوبز
0
کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟

آپ نے یقیناً بالی وڈ اداکاروں کیلئے کروڑوں کا معاوضہ تو کئی بار سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہالی وڈ کے کئی اداکار ایسے بھی جو فلم میں چند منٹوں کی اداکاری کیلئے لاکھوں ڈالر معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

مثال کے طور ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو ان کی فلم’ دی مشن امپاسبل دی فائنل ریکننگ‘ کیلئے 100 ملین ڈالر سے 120 ملین ڈالر کا معاوضہ دیا گیا اس معاوضے کا حساب کتاب اگر فلم میں ٹام کروز کے اسکرین ٹائم سے لگایا جائے تو ٹام کروز کو اس فلم میں ایک منٹ کا معاوضہ10 لاکھ ڈالر دیا گیا۔اسی طرح ہالی وڈ کے رابرٹ ڈونی جونیئر اپنی آنے والی2 فلمز میں 60 منٹ سے بھی کم اسکرین ٹائم کیلئے 80 ملین ڈالر معاوضہ وصول کریں گے جب کہ ڈیوائن جانسن کی ایک گھنٹے کی اسکرین ٹائم کا معاوضہ 80 سے 100 ملین ڈالر ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہالی وڈ میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس کے ایک منٹ کا معاوضہ 10 یا 20 نہیں بلکہ ایک کروڑ ڈالر ہے ؟ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کے ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر ہے؟جونی ڈیپ ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم پائریٹس آف دی کیریبین میں اپنی اداکاری کے سبب دنیا بھر میں شہرت سمیٹے ہوئے ہیں۔ستمبر 2008 میں، جونی ڈیپ ہدایتکار ٹم برٹن کی فلم ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ میں جلوہ گر ہوئے ، جونی ڈیپ کو ہدایتکار ٹم برٹن کا قریبی دوست بھی کہا جاتا ہے۔

108 منٹ پر مشتمل اس فلم میں جونی ڈیپ نے میڈ ہیٹر نامی شخص کا کردار کیا یہ کردار دراصل 7 منٹ پر مشتمل ایک کیمیو کردار تھا جس کیلئے جونی ڈیپ کو ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر دیا گیا۔مزید برآں ایلس ان ونڈر لینڈ باکس آفس پر ایک بلین ڈالر کے بزنس کے ساتھ ان برسوں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی۔

Previous Post

بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا

Next Post

ایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایرانی میڈیا

Next Post
ایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایرانی میڈیا

ایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایرانی میڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم