Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل کا ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر حملہ، متعدد افراد زخمی

Web Desk by Web Desk
جون 16, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیل کا ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر حملہ، متعدد افراد زخمی

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر جان بوجھ کر حملہ کیا ہے جس میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اتوار کو اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے تہران میں واقع وزارتِ خارجہ کی ایک عمارت کو جان بوجھ کر اور سفاکانہ انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک حملے کی ویڈیوجاری کی اور ساتھ لکھا کہ صہیونی حکومت نے ایران کی وزارت خارجہ کی ایک عمارت پر ایک منصوبہ بند اور سفاکانہ حملہ کیا ہے جو انسٹیٹیوٹ فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بالکل سامنے واقع ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ یہ ویڈیو انسٹیٹیوٹ کی لائبریری کی ہے جسے اس بزدلانہ حملے میں براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کی کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور فرش پر ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ایرانی وزارت صحت کے مطابق جمعہ سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 224 افرادشہید ہوئے ہیں جن میں 90 فیصد عام شہری ہیں۔

Previous Post

’مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، یہ مستقبل میں ناقابلِ رہائش ہو جائیں گے‘ ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ

Next Post

تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید

Next Post
تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید

تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم