Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

Ghazwa News by Ghazwa News
فروری 18, 2025
in پاکستان
0

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔

رجب طیب اردوان انٹرچینج (ایف 8 اسلام آباد) کے فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، اسلام آباد کیلئے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل لائق تحسین ہے، اس منصوبے سے انڈرپاسز اور یوٹرنز بنائے گئے جو عوام کو سہولت پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کی آمد پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، ترک صدر کو اس منصوبے کی ویڈیو اور خط بھیجوں گا، ان کو پیغام پہنچائیں گے کہ پاکستان اور ترکیہ برادرانہ ملک اور بہترین دوست ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجوزہ لاگت سے بھی کم لاگت میں منصوبے کو مکمل کیا گیا، اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئےمزید اقدامات کرینگے۔

Previous Post

5 سالوں میں پمز ہسپتال کیلئے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات کی خریداری

Next Post

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ کو روکنے پر بات چیت

Next Post

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ کو روکنے پر بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم