Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سہواگ کا آؤٹ سے بچنے کیلئے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف، امپائرز کون تھے؟

Web Desk by Web Desk
جون 30, 2025
in کھیل
0
سہواگ کا آؤٹ سے بچنے کیلئے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف، امپائرز کون تھے؟

لندن : بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران سہواگ نے اپنے حق میں فیصلے کروانے کیلئے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوران انٹرویو وریندر سہواگ نے رشوت دینے والے جن2 امپائرز کے نام لیے وہ اب دونوں ہی انتقال کرچکے ہیں۔

سہواگ نے بتایاکہ ’ ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈ پہنے تھے جسے دیکھ کر روڈی کوٹزن نامی جنوبی افریقی امپائر جو کہ اب انتقال کرچکے ہیں، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈ خریدنا چاہتا ہوں آپ بتاسکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں سے خریدوں؟ اس پر میں نے ان سے پوچھا کہ وہ یہ پیڈ کیوں خریدنا چاہتے ہیں تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں یہ پیڈ اپنے بیٹے کیلئے خریدنا چاہتا ہوں‘ ۔وریندر سہواگ کے مطابق ’ میچ کے بعد میں نے امپائر کو اپنے پیڈز دے دیے جس پر امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سے یہ پیڈز کیسے لے لوں؟ میں نے انہی بتایا کہ یہ آپ کے بیٹے کے لیے تحفہ ہے، جواباً انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں اس کے بدلے آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں تو میں نے ان سے کہا کہ بس مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔

سہواگ کے مطابق اس واقعے کے بعد امپائر نے مجھے 2 یا 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ ’ ایک دوسرے امپائر ڈیوڈ شیفرڈ تھے، بھارت میں امپائرنگ کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہماری مہمان نوازی کیسے لگی؟ جس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے آئس کریم نہیں ملی، کیٹررز مجھے منع کر رہے ہیں اس کے بعد کھیل کے دوران میں نے وقفہ لیا اور کیٹرر سے کہا کہ اگر امپائر کو بریک کے دوران ونیلا، چاکلیٹ اور اسٹرابیری آئس کریم نہیں ملی تو آپ کی ملازمت چلی جائےگی۔

وریندر سہواگ نے مزید بتایا کہ’ اس کے بعد میں نے امپائر سے پوچھا کہ انہیں آئس کریم کیسی لگی؟ جس پر امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ مجھے آئس کریم مل گئی، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے انتظامات کر لیے تھے۔سابق کرکٹر کے مطابق اس امپائر نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا کہ میں آپ کیلئے کیا کرسکتا ہوں ، تب بھی میں نے ان سے یہی کہا کہ مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔

Previous Post

خودمختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: بلاول بھٹو

Next Post

بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا: نائب وزیراعظم

Next Post
بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا: نائب وزیراعظم

بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا: نائب وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم