Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خودمختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: بلاول بھٹو

Web Desk by Web Desk
جون 30, 2025
in پاکستان
0
خودمختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط اور خود مختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان صرف اینٹ پتھروں کی عمارت نہیں بلکہ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کی پناہ گاہ اور آزادیوں کی محافظ ہے، پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کی عکاس ہے، جس میں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء شامل ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا، عوام کو نقصان پہنچا، اور جب بھی پارلیمان کو خاموش کیا گیا، قوم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

انہوں نے تمام جمہوری قوتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی روایات کے دفاع اور پارلیمان کو قومی فیصلوں کے مرکز میں اس کا جائز مقام واپس دلانے کے لیے متحد ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور نوجوان جمہوریت پسند وہ پارلیمان کو مساوات، انصاف اور وقار کے خوابوں کو قانون کی شکل دینے کی جگہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم پارلیمان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پارلیمان صرف بحث و مباحثے کا ایوان نہیں بلکہ ہماری جمہوریت کا دھڑکتا ہوا دل ہے، جس کا تحفظ ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

Previous Post

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: اپوزیشن سے 13 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی واپس لینے کا فیصلہ

Next Post

سہواگ کا آؤٹ سے بچنے کیلئے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف، امپائرز کون تھے؟

Next Post
سہواگ کا آؤٹ سے بچنے کیلئے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف، امپائرز کون تھے؟

سہواگ کا آؤٹ سے بچنے کیلئے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف، امپائرز کون تھے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم