Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غلطیوں سے سیکھ رہے، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے: محمد رضوان

Ghazwa News by Ghazwa News
فروری 18, 2025
in کھیل
0

کراچی: غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈکے خلاف پہلے خود بیٹنگ کی تاکہ ہمیں اپنی غلطیاں نظر آئیں، ہمیں پتا چلے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، ہم نے پچھلے میچوں سے بہت کچھ سیکھا کوشش کریں گے کل وہ غلطیاں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہماری اوپر نیچے ہیں، ہمیں ابھی بہت ساری چیزوں میں بہتری لانی ہے، ہمیں بہادری،تکنیک اور محنت سے کھیلنا ہوگا، ہم سے ایک سے دوفیصد کے فرق سے میچز جارہے ہیں، ہم سے آخر میں جاکر کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے، میچ میں کمی بیشی پوری کرنے کے کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی، میچ ہاتھ سے نہ نکلے اس پر کام کر رہے ہیں، ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، بحیثیت کپتان اس وقت خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی پرفارمنس سے جیت ہوتی ہے، ہم سینئر کھلاڑی ہیں ذمہ داری لینی چاہیے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حارث رؤف فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کر رہے ہیں، اوپننگ کے لئے ٹیم میں آپشنز موجود ہیں ، بابر اعظم ٹیکنِیکل پلیئرہیں وہ ہی اوپن کریں گے، صرف میں اور بابر ہی نہیں بلکہ سب چاہتے ہیں ٹائٹل جیتیں ، ہمارے ہاتھ میں جو ہے وہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ایونٹ پوری قوم کو انجوائے کرنا چاہیے ، سٹیڈیمز ریکارڈ مدت میں بنے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی ہم پہلے بھی جیتے ہوئے ہیں ، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بنے ، کوئی شک نہیں پاکستان نے ماضی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Previous Post

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ کو روکنے پر بات چیت

Next Post

چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز، شاہینوں کی بھرپور تیاری

Next Post
چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز، شاہینوں کی بھرپور تیاری

چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز، شاہینوں کی بھرپور تیاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم