Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت ایشیاکپ کھیلنے کیلئے تیار

Web Desk by Web Desk
جون 17, 2025
in کھیل
0
سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت ایشیاکپ کھیلنے کیلئے تیار

لاہور:پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں حصہ لے گی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کے رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے، ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہو سکا۔

میڈا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یا بھارت ایونٹ سے کوئی بھی دستبردار ہوتا ہے تو ایونٹ کے میڈیا رائٹس (جو 170 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے ان پر اثر پڑے گا) اس لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مبینہ طور پر صورتحال کو زیادہ پیچیدہ نہ بنانے اور ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اگر ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل ہوتا ہے تو یہ چوتھی بار ہوگا کہ ملک ایونٹ کی میزبانی کرے گا، پہلی بار یو اے ای میں ایشیاکپ کی میزبانی کا افتتاحی ایڈیشن 1984 میں ہوا تھا، بعدازاں پانچواں اور 14 واں ایڈیشن وہاں بالترتیب 1995 اور 2018 میں اسی مقام پر ہوا۔واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاکپ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا مقصد ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری کرنا ہے۔

Previous Post

پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Next Post

ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے کی تجویز منظور

Next Post
ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے کی تجویز منظور

ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے کی تجویز منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم