Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چینی کی قیمتوں پر سخت کنٹرول جاری رہے گا:رانا تنویر حسین

Web Desk by Web Desk
جون 19, 2025
in تجارت
0
چینی کی قیمتوں پر سخت کنٹرول جاری رہے گا:رانا تنویر حسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر حکومت کی مکمل نگرانی ہے اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

چینی کی قیمتوں اور فراہمی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کی من مانی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی پیداوار، فراہمی اور قیمتوں کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے تاکہ مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مقصد حکومت اور صنعت کے مشترکہ تعاون سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رانا تنویر حسین نے زور دے کر کہا کہ کسانوں اور صارفین دونوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔اس موقع پر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی چینی کی بلا تعطل فراہمی کی ضمانت دی اور حکومتی پالیسیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور حکومت چینی کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

Previous Post

ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوسکتا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

Next Post

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

Next Post
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم