Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوسکتا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

Web Desk by Web Desk
جون 19, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو پہلے ہی 60 دن کی مہلت دی جا چکی ہے، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتہ نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے اور ممکن ہے اس سے پہلے ہی کوئی بڑی کارروائی کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے اور مستقبل میں اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو کئی بار موقع دیا، لیکن تہران نے عالمی برادری کے مطالبات کو نظرانداز کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آج ایران مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے، لیکن امریکا نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جوہری معاہدہ ناگزیر ہے اور اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں، اس بارے میں اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم تمام آپشنز زیر غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جو رویہ اختیار کیا ہے، اس کے نتائج اسے بھگتنا ہوں گے۔ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں کیا پیش رفت ہوتی ہے، لیکن ممکن ہے کہ اس سے پہلے ہی ہم کوئی فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔”امریکی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کے رویے کا ادراک کرے، کیونکہ یہ صرف امریکا نہیں بلکہ خطے اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

Previous Post

چین اور پاکستان دیرینہ شراکت دار ہیں، سی پیک کو مزید وسعت دی جائے گی: چینی سفیر

Next Post

چینی کی قیمتوں پر سخت کنٹرول جاری رہے گا:رانا تنویر حسین

Next Post
چینی کی قیمتوں پر سخت کنٹرول جاری رہے گا:رانا تنویر حسین

چینی کی قیمتوں پر سخت کنٹرول جاری رہے گا:رانا تنویر حسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم