Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چین اور پاکستان دیرینہ شراکت دار ہیں، سی پیک کو مزید وسعت دی جائے گی: چینی سفیر

Web Desk by Web Desk
جون 19, 2025
in بین الاقوامی
0
چین اور پاکستان دیرینہ شراکت دار ہیں، سی پیک کو مزید وسعت دی جائے گی: چینی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور شراکت دار ہیں، اور دونوں ممالک پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی علامت ہے اور اسے ترقی دے کر خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس چین نے پاکستان کو 20 ہزار ہیلتھ کٹس فراہم کی تھیں، جب کہ اس سال یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مشترکہ خوشحالی ہے۔

چینی سفیر کے مطابق چین اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں کئی ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے حالیہ بجٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔جیانگ زائیڈونگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں پچھلے عشرے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور مستقبل میں یہ تعاون مزید بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین وسطی ایشیائی ممالک کے طلبا کے لیے تعلیمی وظائف میں بھی اضافہ کرے گا۔

Previous Post

بھارت شکست کھا چکا، پاکستان کو نہ جنگ کی خواہش ہے نہ مذاکرات کی جلدی: بلاول بھٹو زرداری

Next Post

ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوسکتا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

Next Post
ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوسکتا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم