Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو

Web Desk by Web Desk
جون 19, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا، ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کے لئے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں، ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، غریب اور مزدور کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی، ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Previous Post

ایران سے واپس جانیوالے سفارتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں: پاکستانی سفیر

Next Post

حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں: شازیہ مری

Next Post
حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں: شازیہ مری

حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں: شازیہ مری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم