Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹر،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفترخارجہ

Web Desk by Web Desk
جون 19, 2025
in پاکستان
0
اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹر،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی بلاجواز اور غیرقانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران کواقوام متحدہ کےآرٹیکل51کےدفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ایران پاکستانیوں کے انخلا کیلئے بھرپور تعاون کررہا ہے، تقریباً 3 ہزار پاکستانی ایران سے نکال لیے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر نشانے بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری اور سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے، جسے 21 مسلم ممالک نے بھی ایک مشترکہ اعلامیے میں مسترد کر دیا ہے اوراسرائیلی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران پاکستان کا قریبی دوست، ہمسایہ اور شراکت دار ہے، اور پاکستان ایران کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہے۔

علاقائی تناظر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم پھیلاؤ پر مذاکرات ہوئے ہیں جب کہ انہوں نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر سرینگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، اور مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا۔

شفقت علی خان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، اور کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی کے حالیہ بیانات غیر حیران کن اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں، اور پاک بھارت جنگ بندی پر امریکی بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق قیاس آرائیوں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد تے ہوئے کہا کہ ایران عالمی جوہری ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔

Previous Post

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کا تبادلہ درست قرار، ججوں کی درخواستیں مسترد

Next Post

"پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے”، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Next Post
"پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے”، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

"پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے"، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم