Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث، آصفہ بھٹو کا ملک کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

Web Desk by Web Desk
جون 20, 2025
in پاکستان
0
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث، آصفہ بھٹو کا ملک کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کے مجوزہ وفاقی بجٹ پر بحث میں پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے کہا مشکل وقت آیا تو پاکستان کا ہر باسی ملک کا دفاع کرے گا،پی ٹی آئی نے وزرا کی غیر حاضری پر ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو وفاقی بجٹ پر بحث آغاز کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ قمر الاسلام کا کہنا تھا شدید گرمی کے دوران کئی علاقوں میں شہری پانی کو ترس رہے ہیں ،لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے کچھ وزن اشرافیہ کو بھی اٹھانا چاہیئے۔پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان خراج تحسین کی مستحق ہیں جنھوں نے پاکستان کا کامیاب دفاع کیا۔ رکن اسمبلی عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کیا جائے اور جنگی بنیادوں پر ڈیم بنائے جائیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آبادی میں تیزرفتار اضافہ روکنے اور این ایف سی کے فارمولے پر نظر ثانی پر زور دیا ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں پر معافی مانگنے کو تیار ہیں ،ہم اپنا بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق بنا رہے ہیں۔شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کی دستاویز پڑھنے کے بعد مایوسی ہوئی، جلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر اپوزیشن ارکان نے علامتی واک آوٹ بھی کیا ، کچھ دیر بعد اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے ۔

Previous Post

ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

Next Post

خانیوال میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی

Next Post
خانیوال میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی

خانیوال میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم