Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

Web Desk by Web Desk
جون 20, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملے کے لیے امریکی انتظامیہ میں بحث جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کو اُس وقت ہی حملہ کرنا چاہیے جب بنکر بسٹر بم فردو پلانٹ کو مکمل تباہ کرسکے۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق فردو پلانٹ تباہ کرنے کیلئے صرف ایک ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کافی ہوسکتا ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے فردو پلانٹ زمین کے نیچے 300 فٹ گہرائی میں ہے، تباہ کرنے کیلئے پہلے روایتی بموں سے زمین کو نرم کرنا پڑے گا ۔ اس کے بعد بی ٹو بمبار کے ذریعے ٹیکٹیکل جوہری حملہ کرنا پڑے گا۔

Previous Post

زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے

Next Post

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث، آصفہ بھٹو کا ملک کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

Next Post
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث، آصفہ بھٹو کا ملک کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث، آصفہ بھٹو کا ملک کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم