کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 12 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جو اب 11 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جو 5 ارب 28 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔