Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

Web Desk by Web Desk
جون 20, 2025
in کھیل
0
میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہےکہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔

میلبرن میں گفتگو کرتے ہو ئے میلبرن اسٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی بیسٹ فارم میں ہیں، وہ میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں ، بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، یقیناً حارث رؤف کے پاس بابرکی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُر جوش ہیں کہ فاسٹ بولرایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔

میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں یہ بی بی ایل کے لیے بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں اس کے علاوہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز میں بڑے مضبوط روابط ہیں جو کہ اچھی چیز ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

Previous Post

کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

Next Post

سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کی تصدیق

Next Post
سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کی تصدیق

سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم