Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پانی روکنا کسی صورت قبول نہیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکو جنگ کے مترادف سمجھتے ہیں: اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
جون 22, 2025
in بین الاقوامی
0
پانی روکنا کسی صورت قبول نہیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکو جنگ کے مترادف سمجھتے ہیں: اسحاق ڈار

استنبول:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنا کسی صورت قبول نہیں، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنےکو جنگ کے مترادف سمجھتے ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس ایسے نازک وقت میں ہو رہا ہے جب مسلم امہ کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، فلسطین، جموں وکشمیر اور دیگر خطوں میں بدستور تنازعات اور مظالم جاری ہیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت، اسلاموفوبیا اور امتیازی رویے میں اضافہ ہورہا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستان نے بھارتی 6 جیٹ طیارے مار گرائے اور کئی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، پاکستان بھارتی اقدام کو علاقائی استحکام کو خراب کرنے کی کوشش سمجھتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنا کسی صورت قبول نہیں، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدےکو معطل کرنےکو جنگ کے مترادف سمجھتے ہیں، جموں و کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے پاکستان و آزاد کشمیر کے حالیہ دورےکا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دے چکا ہے، ٹی ٹی پی اور داعش گروہ پڑوسی ملک سے غیر ملکی حمایت کے ساتھ پاکستان پر حملے کر رہے ہیں، پاکستان ہرممکن اقدام کرےگا اور او آئی سی کی حمایت کا طلب گار ہے، افغان حکومت خواتین کے حقوق اور انسداد دہشت گردی کے وعدے پورےکرے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد پاکستان نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے پیش کی، او آئی سی کے اسلاموفوبیا کے لیے خصوصی ایلچی کے تقررکا خیرمقدم کرتے ہیں، سلامتی کونسل میں او آئی سی کے کردارکو بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان آئندہ ماہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون بڑھانےکی تجویز دےگا، مسلمان ممالک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بہتر نمائندگی ملنی چاہیے، امہ کے مفادات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، مسلم دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور عزم کے ساتھ کرنا ہوگا۔

Previous Post

ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی

Next Post

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی

Next Post
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم